- کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فیز کو رُلا دیا
- پنجاب میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات بڑھ گئے، انتظامیہ کی چشم پوشی
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- مودی کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے خدشات، بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار
- نائیجیریا کی خاتون کا طویل انٹرویو میراتھون کا ریکارڈ
- دنیا کی نصف آبادی کو مچھروں سے پھیلنے والی وباء کا خطرہ
- واٹس ایپ کا اِن ایپ ڈائلر فیچر پر کام جاری
- عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
- نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
- 2023 میں پاکستان کو 2.35 ارب ڈالر فراہم کیے، ایشیائی بینک
- بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مارچ تک ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر ریکارڈ
- پٹرول، ڈیزل سستا ہونے کا امکان
- اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
- غزوۂ احد ایک معرکۂ عظیم
- موت کو سمجھے ہےغافل اختتامِ زندگی۔۔۔ !
- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
آنے والے دنوں میں ملک میں بہت بڑا انتشار دیکھ رہا ہوں، نواز شریف
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک میں بہت بڑا انتشار دیکھ رہا ہوں سب کو اس سے بچنا چاہیے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا زباں بندی، ٹی وی بندی اور اخبار بندی بند ہونی چاہیے، ایسے فیصلے اب صرف پاکستان میں آتے ہیں، میں آئین، قانون اور ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتا رہا، میں 22 کروڑ عوام کے حق کی بات کرتا رہا، آپ کس طرح عوام کے حق کو مجروح کر سکتے ہیں؟
سابق وزیر اعظم نے کہا یہ ملک سب کا ہے اور سب کے یکساں حقوق ہیں، احتجاج سب کا حق ہے کسی کی زبان بند نہیں کر سکتے، یہ ملک پہلے ہی انتشار کا شکار ہے، صورتحال کا کوئی حل نکالنا چاہیے، احتجاج کرنا بنیادی حق ہے، مہذب معاشرے میں اسے روکنا بالکل جائز نہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف، مریم نواز کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی
نواز شریف نے کہاملک میں بہت بڑا انتشار دیکھ رہا ہوں عوام اپنے لیڈر کو نہیں سن سکتے، ان لوگوں نے کیا تبدیلی لانی ہے جن کی سوچ ہی غلامانہ ہے، رائے ونڈ روڈ کو چوڑا کرنے پر تو ریفرنس دائر کیا، اب انہیں موٹروے بنانے پر بھی ریفرنس دائر کرنا چاہیے، سب کو ایک گارنٹی دیتا ہوں کہ جیت ہماری اور عوام کی ہو گی، چاہتا ہوں کہ پاکستان کے لیے سب مل کر آگے چلیں، ہم سب کو درگزر کر کے آگے چلنے کی ضرورت ہے، ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے ہم نے درگزر کیا اب دوسری طرف سے بھی یہی ہونا چاہیے، ہم نے دھرنے درگزر کیے، سمجھوتہ نہیں کیا لیکن ملک کی بہتری کے لیے درگزر کیا، آنے والے دنوں میں ملک میں بہت بڑا انتشار دیکھ رہا ہوں سب کو اس سے بچنا چاہیے۔ یہاں اظہار رائے کی آزادی تو ہے لیکن اظہار کے بعد آزادی کی گارنٹی نہیں دے سکتا۔
سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا پاکستان میں ووٹ بنک مسلم لیگ (ن) کا ہے، جو لوگ چھوڑ کر جا رہے ہیں ان کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے ووٹ نہیں جا رہے، عوام اپنی مرضی کا چینل نہیں دیکھ سکتے، اپنی مرضی کی بات نہیں کر سکتے، عوام کو اندھا اور بہرا کر دیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 16ارکان اسمبلی کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر 15 روز کیلئے عبوری پابندی عائد کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔