قومی ٹیم کی مصروفیات فہیم اشرف کو کاؤنٹی معاہدے کی قربانی دینا پڑ گئی

فہیم اشرف ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے گزشتہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں بھی شرکت سے معذرت کرلی تھی۔


Sports Reporter April 19, 2018
فہیم اشرف ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے گزشتہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں بھی شرکت سے معذرت کرلی تھی۔ فوٹو: ٹوئٹر

قومی ٹیم کے ساتھ مصروفیات کی وجہ سے فہیم اشرف کو کاؤنٹی معاہدے کی قربانی دینا پڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر رواں سال جولائی میں کاؤنٹی کے لیے 14ٹی ٹوئنٹی اور چند 2روزہ میچز کھیلنے کو تیار تھے لیکن اس دوران پاکستانی ٹیم میزبان زمبابوے اور آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں مصروف ہوگی۔

بعد ازاں زمبابوے سے5 ون ڈے میچز بھی شیڈول ہیں،اسی لیے فہیم اشرف کائونٹی میچز کھیلنے سے محروم رہ جائیں گے جب کہ انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے گزشتہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں بھی شرکت سے معذرت کرلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں