ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات شمالی وزیرستان کے تاجروں کا دھرنا ختم

میجر جنرل آصف غفور نے تاجروں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔


Numainda Express April 21, 2018
امید ہے ہمارے احتجاج کی دوبارہ نوبت نہیں آئے گی، تاجروں کا ردعمل۔ فوٹو:فائل

شمالی وزیرستان کے تاجروں اور دکانداروں نے نیشنل پریس کلب کے سامنے سے اپنا4دن سے جاری دھرنا ختم کردیا۔

شمالی وزیرستان کے تاجروں اور دکانداروں کے وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورسے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں تاجروں کو ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعد انھوں نے نیشنل پریس کلب کے سامنے سے اپنا4دن سے جاری دھرنا ختم کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں بھی تاجروں کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں نے اسلام آباد کے تاجر رہنما اجمل بلوچ کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پرامن احتجاج کیا اور امید ہے کہ ان کے مطالبات پورے ہوں گے اور دوبارہ احتجاج کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔

مقبول خبریں