- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
سعودی شاہی محل کے نزدیک مشکوک ڈرون کو گرادیا گیا
ریاض: سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے شاہی محل کے قریب پہنچنے والے ایک مشتبہ ڈرون کو مار گرایا اور خطرے کے پیش نظر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بنکر میں پہنچا دیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں واقع ایک کھلونا ڈرون کو شاہی محل کے قریب پہنچنے پر سیکیورٹی اداروں نے فائرنگ کرکے مار گرایا۔
اس حوالے سے ٹوئٹر پر ویڈیوز بھی گردش کررہی ہیں جن میں ڈرون کو دیکھا جاسکتا ہے جب کہ فائرنگ کی بھی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ فائرنگ کے فوری بعد سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل گئیں جن میں ایک افواہ یہ بھی تھی کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سعودی عرب میں بغاوت ہوگئی تاہم ایسا کچھ نہ تھا یہ فائرنگ سیکیورٹی فورسز نے ڈرون کو گرانے کے لیے کی تھی جس کی بعد میں سعودی فورسز نے تصدیق کردی۔
سعودی سرکاری ٹی وی کے مطابق مشکوک ڈرون سعودی شاہی محل کی سیکیورٹی چیک پوسٹ کے نزدیک پہنچ گیا تھا، ڈرون کو اڑانے کو کوئی اجازت نامہ نہیں تھا۔
اس واقعے کے فوری بعد محل میں موجودہ سعودی ولی عہد محمد سن سلمان کو سیکیورٹی اداروں نے فوری طور پر ایک محفوظ بنکر میں منتقل کردیا جب کہ شاہ سلمان محل میں موجود نہ تھے۔ ڈرون کو گرانے کے لیے کی گئی فائرنگ کے باعث کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔