سلمان خان مقدمہ ختم کرانے سپریم کورٹ پہنچ گئے

ویب ڈیسک  پير 23 اپريل 2018
سلمان خان نے ہندوؤں کی نچلی ذات والمکی کیلیے ’’بھنگی‘‘ کا لفظ استعمال کیا تھا۔  فوٹو؛ فائل

سلمان خان نے ہندوؤں کی نچلی ذات والمکی کیلیے ’’بھنگی‘‘ کا لفظ استعمال کیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

نئی دہلی: بھارتی اداکار سلمان خان نے ہندوؤں کی نچلی ذات والمکی کے خلاف متنازع الفاظ استعمال کرنے کے مقدمے کو ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

دبنگ خان کی مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں، سلو میاں کبھی کالے ہرن کے کیس میں عدالت کے چکر لگاتے ہیں تو کبھی ہندوؤں کی نچلی ذات کے خلاف متنازع بیان پر مقدمہ درج کردیا جاتا ہے تاہم سلمان پوری کوشش کررہے ہیں کہ کسی طرح ان پر سے مقدمات کو ختم کردیا جائے اور اسی لیے سلمان خان نے اب بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سلمان خان کے خلاف ایک اور مقدمے کی تیاری

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے عدالت سے ہندوؤں کی نچلی ذات والمکی کے خلاف لفظ ’بھنگی‘ استعمال کرنے کے مقدمے کو ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سلمان خان کے بعد کترینہ کیف بھی قانونی شکنجے میں

واضح رہے کہ گزشتہ سال فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کی تشہیر کے دوران سلمان خان اور شلپا شیٹھی نے ہندوؤں کی والمکی کمیونٹی کے لیے ’’بھنگی‘‘ کا لفظ استعمال کیا تھا۔ جس پر دونوں فلمی ستاروں کے خلاف والمکی کمیونٹی نے شدید رد عمل کا اظہار کیا اور مظاہرے بھی کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔