جولائی تا فروری سبزیوں کی برآمدات1188کروڑ ڈالر

رواں مالی سال کے دوران پھل کی برآمدات 1.82 فیصد اضافے کیساتھ 27.61کروڑ ڈالر رہیں


Numainda Express April 15, 2013
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران پھل کی برآمدات 1.82 فیصد اضافہ کے ساتھ 27 کروڑ 61لاکھ 59 ہزار ڈالر مالیت رہی. فوٹو: ایکسپریس/ فائل

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2012 سے فروری 2013 کے دوران 11 کروڑ 87 لاکھ 70 ہزار ڈالر مالیت کی سبزیاں برآمد کی گئیں۔

جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 7 کروڑ 86 لاکھ 16 ہزار ڈالر مالیت کی سبزیاں برآمد کی گئی تھیں۔



اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران پھل کی برآمدات 1.82 فیصد اضافہ کے ساتھ 27 کروڑ 61لاکھ 59 ہزار ڈالر مالیت رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 27 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کے پھل برآمد کیے گئے تھے۔