قومی فٹبال ٹیم کے نئے برازیلین کوچ 25 اپریل کو پاکستان آئیں گے

نئے پاکستانی ٹیلنٹ کو تلاش کروں گا اور پاکستان کی قومی ٹیم کو ٹریننگ بھی دوں گا، نگورا


Sports Reporter April 24, 2018
نئے پاکستانی ٹیلنٹ کو تلاش کروں گا اور پاکستان کی قومی ٹیم کو ٹریننگ بھی دوں گا، نگورا۔ فوٹو: فائل

پاکستان فٹبال ٹیم کے نئے برازیلین کوچ 25 اپریل کو پاکستان پہنچ جائیں گے۔

برازیلین اسٹار نگورا قومی ٹیم کا انتخاب ٹرائلز کے بعد کریں گے۔ نگورا کراچی میں جاری نیشنل چیلنج کپ سے نئے ٹیلنٹ کو بھی تلاش کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک مختصر وڈیو پیغام میں انھوں نے مخصوص انداز میں سلام سے آغاز کیا، انھوں نے بتایا کہ چند روز میں پاکستان آرہا ہوں، جہاں نئے پاکستانی ٹیلنٹ کو تلاش کروں گا اور پاکستان کی قومی ٹیم کو ٹریننگ بھی دوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں