تہرے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 3 بار سزائے موت سنا دی گئی

اختیارنے وکیل کے غلط کاموں کاگھروالوں کوبتایا،وکیل نے طیش میں سالے اوربیوی کوگولیاں ماردیں


Staff Reporter April 25, 2018
اختیارنے وکیل کے غلط کاموں کاگھروالوں کوبتایا،وکیل نے طیش میں سالے اوربیوی کوگولیاں ماردیں فوٹو : ایکسپریس

ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج جنوبی رمیش کمار راجپوت نے تہرے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم وکیل عرف مکھن کو 3 بار پھانسی دینے کی سزا سنادی۔

استغاثہ کے مطابق تھانہ بوٹ بیسن کی حدود میں 2009 میں مقتول اختیار احمد نے مجرم وکیل عرف مکھن کے گھریلو جھگڑے اور اس کے غلط کاموں کے بارے میں گھر والوں کو فون پر آگاہ کیا تھا۔ جس پر مجرم نے طیش میں آکر سالے اختیار احمد کو خاندان سمیت قتل کردیا تھا، مجرم وکیل نے سالے اختیار احمد اور اس کی بیوی مقثوم بی بی کو رپییٹر سے فائرنگ کرکے جبکہ 3 ماہ کے بچے انیس احمد کو پانی کے ٹینک میں ڈبوکر قتل کیا تھا دوران سماعت چشم دید گواہ اہل محلہ نے مجرم کو شناخت کیا تھا۔

مجرم سے برآمد ہونے والے ریپیٹر کی ایف ایس ایل رپورٹ نے بھی قتل کی تصدیق کی پوسٹ مارٹم اور ایم ایل او کے بیان نے بھی استغاثہ کی مدد کی وکیل سرکار نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ دوران تفتیش مجرم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا یہ سفاک قاتل ہے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے مجرم کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں 2009 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا عدالت نے سزا سنانے کے بعد مجرم کو دوبارہ جیل بھیج دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں