- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
شمالی اور جنوبی کوریا کا خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے پر اتفاق
سیئول: جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے سربراہان نے خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے وزیراعظم کم جونگ ان اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے درمیان ملاقات کے دوسرے مرحلے میں ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے اور اعلیٰ سطح کے عسکری مذاکرات پر اتفاق کرلیا گیا ہے جب کے جنوبی کوریا کے صدر رواں سال شمالی کوریا کا دورہ بھی کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مذاکرات میں شمالی اورجنوبی کوریا کی جنگ کےباعث علیحدہ ہونیوالےخاندانوں کوملانے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور بھی دیا ہے۔
اس سے قبل شمالی کوریا کے وزیراعظم کم جونگ ان مختصر دورے پر جنوبی کوریا کے سرحدی شہر پنمن جم پہنچے تھے جہاں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان 65 سال بعد پہلی بار ملاقات ہوئی۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے شمالی کوریا کے وزیراعظم کا پُر تپاک استقبال کیا۔ ایک دوسرے کے خلاف جنگ مسلط کرنے کے دعوی کرنے والے دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ کم جونگ ان کو شاندار روایتی انداز میں سلامی دی گئی جب کہ دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے اس سے قبل کم جونگ ان نے ’پیس ہاؤس‘ میں کتاب پر تاثرات درج کرتے ہوئے تحریر کیا کہ نئی تاریخ کا آغاز ہو گیا اور امن کا دور آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ کم جونگ ان 1953 کی کورین جنگ کے اختتام کے بعد جنوبی کوریا کی سرحد پار کرنے والے شمالی کوریا کے پہلے سربراہ بن گئے ہیں۔ اسی طرح شمالی کوریا کے سربراہ امریکی صدر سے ملاقات کے لیے رواں سال جون میں امریکا بھی جائیں گے۔ امریکا سمیت کئی ممالک نے دونوں کورین ممالک کے درمیان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔