ن لیگی رہنما کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

پارٹی کا پارلیمانی بورڈ مشرف کے ایجنڈے پرکام کررہا ہے، امیدواروں کا سودا کیا گیا،فیصل


Numainda Express April 16, 2013
پارٹی کا پارلیمانی بورڈ مشرف کے ایجنڈے پرکام کررہا ہے، امیدواروں کا سودا کیا گیا،فیصل. فوٹو: فائل

مسلم لیگ نون کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات اور پی ایس 45 سے آزاد امیدوار محمدفیصل اطہرراجپوت نے پارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ اور پیپلزپارٹی مخالف 10 جماعتی اتحاد کے تمام فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی بورڈ اور10 جماعتی اتحاد اپنی سیٹوں کی حفاظت کے لیے بنایا گیا ہے اور اس کے ذریعے سندھ میں مسلم لیگ اور میاں محمدنوازشریف کو اقتدار سے دور رکھنے کی سازش کی جارہی ہے۔

پارلیمانی بورڈ میں شامل ماروی میمن، لیاقت جتوئی، اسماعیل راہو اور عرفان اﷲ مروت کا ماضی سب کے سامنے ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ نون لیگ کا لبادہ اوڑھ کر مشرف کے ایجنڈے پر کام کرکے نون کے اندر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔صوبائی صدرسیدغوث علی شاہ، سلیم ضیاء اور پارلیمانی بورڈ کے دیگراراکین نے اپنی چند نشستوںکی خاطر مسلم لیگ کے تمام امیدواروں کا سودا کردیا ہے۔

فیصل راجپوت نے کہا کہ وہ مسلم لیگ کے کارکن کے حیثیت سے میاں محمدنواز شریف اور مسلم لیگ نون کے جھنڈے تلے ہر صورت میں الیکشن لڑیں گے۔