متحدہ بہادرآباد گروپ کا ہفتہ 5 مئی کو ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ عام کا اعلان

پیپلزپارٹی مستقل خطرہ موومنٹ بن چکی لیاری میں 7سال سے کوئی جلسہ نہیں کیا، اظہارالحسن


Staff Reporter May 01, 2018
لیاقت آباد میں پی پی دور میں اردو اسپیکنگ نوجوانوں کے قتل پر جلسے میں معافی نہیں مانگی گئی۔ فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بہادرآباد گروپ ہفتہ 5 مئی 2018 کو ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ عام کا اعلان کردیا۔


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بہادرآباد گروپ ہفتہ 5 مئی 2018 کو لیاقت آباد کے علاقے ایف سی ایریا کے ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ عام کا انعقاد کرے گی جس میں لیاقت آباد سمیت کراچی کے عوام ریکارڈتعداد میں شرکت کریں گے۔ جلسہ عام سے متحدہ کے کنوینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی، سینئرڈپٹی کنوینرعامر خان،ڈپٹی کنوینرزواراکین رابطہ کمیٹی خطاب کریں گے۔

ٹنکی گراؤنڈمیں جلسہ عام کے انعقاد کے سلسلے میں متحدہ کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کے ساتھ ساتھ ذمہ داران وکارکنان کی میٹنگز کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مستقل خطرہ موومنٹ بن چکی ہے، ڈیڑھ ماہ انتظار کرلیں پھر اصل پارٹی شروع ہوگی۔ ہم 5مئی کولیاقت آباد ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے جلسے میں سادہ لباس میں تعلیم صحت کے سرکاری ملازمین نہیں آئیں گے مستقل خطرہ موومنٹ والے بتائیں کہ لیاری میں جلسہ کیوں نہیں کرپارہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں