وفاقی حکومت غیر آئینی ورکرز ویلفیئر فنڈ وصول کر رہی ہے وزیر اعلیٰ

بلدیہ فیکٹری کے شہداکی یادگاربنائی جائیگی،18ویں ترمیم رول بیک نہیں ہوگی،صنعتیں ملازمین کی سوشل سیکیورٹی یقینی بنائیں


Staff Reporter May 02, 2018
بلدیہ فیکٹری کے متاثرین میں جلد 56 کروڑ تقسیم ہوں گے، صوبائی وزیر فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کے ہتھکنڈے کبھی کامیاب نہیں ہوںگے ایسے تمام عزائم ناکامی سے دوچار ہوں گے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی بلدیہ فیکٹری کے شہدا کی قربانی کو زندہ رکھنے کے لیے ان کی یادگار بنائی جائے گی۔

یہ بات انھوں نے منگل کو یوم مئی کے موقع پر وزیراعلی ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے بھی خطاب کیا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے محنت کشوں کے لیے جامع پالیسی دی مزدوروں کے حقوق سے متعلق پیش رفت صرف پیپلز پارٹی نے کی ہے ہماری صنعتیں ملازمین کی سوشل سیکیورٹی یقینی بنائیں تو مزدور غریب نہیں رہیں گے ان کے بچے اچھی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

18ویں ترمیم کے بعد اب بھی وفاقی حکومت ورکرز ویلفیئر فنڈ وصول کررہی ہے جوکہ غیر آئینی ہے جب سے سندھ حکومت ورکرز ویلفیئر فنڈ وصول کررہی ہے ہماری کلیکشن 10 گنا زیادہ ہے بلدیہ فیکٹری کا سانحہ ہماری تاریخ کا بہت بھیانک واقعہ ہے ہم بلدیہ فیکٹری کے شہدا کو بھی سلام پیش کرتے ہیں بلدیہ فیکٹری کے شہدا کی قربانی کو یاد رکھنے کے لیے یادگار بنائی جائے گی۔

سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی نے شکاگو کے شہید مزدوروں کو سلام پیش کیا اسلام آباد میں ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو شہیدایئرپورٹ تھا اب نام تبدیل کرکے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھ دیا گیا ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں یہ حکومت کا شرمناک عمل ہے قائداعظم کی وفات کے بعد پاکستان کو نیشنل سیکیورٹی اسٹیٹ کادرجہ دے دیاگیاٹریڈ یونینز پر جو پابندیاں لگائی گئیں۔

اس کا فائدہ قابض قوتوں کو ہوا مزدورکو تقسیم کرنے کیلیے کنٹریکٹ لیبر کی بنیادرکھی گئی وفاقی سطح پر یکسوئی سے ہی مزدوروںکو حقوق مل سکتے ہیںکنٹریکٹ لیبر ضیاالحق کا تحفہ ہیں مزدوروںکو تقسیم کرنے کے لیے کنٹریکٹ لیبر کی اصطلاح سامنے لائی گئی وفاق کی سطح پر یکسوئی سے ہی مزدوروں کو حقوق مل سکیں گے، مزدور حقوق کے لیے سیاسی جماعتوں کو مشترکہ ایجنڈے پر متفق ہونا ہوگا سیاسی جماعتیں بھی کوآپریٹ بنتی جا رہی ہیں ایوان میں مزدوروں کے اپنے نمائندے ہونے چاہئیں بینکنگ سیکٹر میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ٹریڈ یونین کو سیکشن 22 بی کی وجہ سے کچل دیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی سیکشن 22 بی کے خاتمے کو منشور کا حصہ بنائے نجکاری پوری دنیا میں ناکام ہوچکی ہے کے ای ایس سی کی نجکاری کی پیپلز پارٹی نے مخالفت کی تھی، صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ اور محنت سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ محنت کش ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی رکھتے ہیں آج شکاگو کے ساتھ بلدیہ فیکٹری کے شہیدوں کو بھی یاد کرنے کا دن ہے۔

بلدیہ فیکٹری کے متاثرین میں جلد ہی 56 کروڑ روپے تقسیم کیے جائیں گے، صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ سب سے بہتر لیبر پالیسی پیپلز پارٹی نے دی ہے مزدوروں کے لیے جتنا کام ہوا ہے اس سے کہیں زیادہ ہونا چاہیے تھا مزدوروں کو صرف پیپلز پارٹی سے امید ہے پرائیویٹ سیکٹر میں ٹریڈ یونین کے حوالے سے برا حال ہے بینکوں سے ٹریڈ یونینز ختم کر دی گئی ہیں کے الیکٹرک میں ٹریڈیونین کو ختم کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں