شب برأت عقیدت و احترام سے منائی گئی ملکی سلامتی کیلیے دعائیں

مذہبی اورسماجی تنظیموں نے قبرستانوں میں سبیلیں اوراستقبالیہ کیمپ لگائے


Staff Reporter May 02, 2018
شب برأت پرمساجداورامام بارگاہوں پرچراغاں،بڑی مساجدکوبرقی قمقموں سے سجایاگیا ۔ فوٹو: فائل

شہر میں شب برأت مذہبی عقیدت اور احترام سے منائی گئی شہر بھر کی مساجد میں نماز عشا کے بعد شب بیداری، درودوسلام،صلواۃ التسبیح،ذکر و اذکار کی محفلوں، قصیدہ بردہ شریف اور نوافل اد اکیے گئے۔

عبادت گزارو ں نے ملکی سلامتی و ترقی، امن و استحکام اور امت مسلمہ کی سربلند ی کے لیے خصوصی دعا ئیں مانگیں علمائے کرام نے شب برأت کے فضائل بیان کیے، اس موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد نے اپنے مرحومین کی ارواح کے ایصال ثواب کے لیے قبرستانوں میں ان کے قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا کی قبرستانوں کے باہرزائرین کی رہنمائی کے لیے مذہبی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ٹھنڈے پانی کی سبیلیںا ور استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے شہریوں کی قبرستان آمد اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا، گورکنوں اور ان کے اہلخانہ نے قبرستان آنے والے شہریوں کو پانی فراہم کیا فی کین20 سے30 روپے معاوضہ وصول کیا گیا۔

شہر بھر میں شب برأت پر مساجد اور امام بارگاہوں پر چراغاںکیا گیا شہر کی بڑی مساجد کوبرقی قمقوں کے ذریعے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا آئمہ کرام اور خطیبوں نے 15ویں شعبان المعظم کے فضائل بیان کیے شہر بھر کی مساجد میں عبادات الٰہی،توبہ استغفار کے ساتھ اللہ کے حضور بخشش و مغفرت ،ایمان و سلامتی ،رزق کی کشادگی،تنگ دستی ،صحت و عافیت ، پاکستان کی سلامتی ،امن و استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیںکی گئیں،علاوہ ازیں جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام شب برأت کے موقع پربعد نماز مغرب خصوصی نوافل اداکیے گئے،صلوٰۃالتسبیح، محافل ذکر و نعت،درود شریف اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا گیا،شب برأت کے مرکزی روح پرور اجتماع سے میمن مسجدمصلح الدین گارڈن (کھوڑی گارڈن )میں علا مہ سیّد شاہ عبد الحق قادری نے خطاب کیا اور دعاکرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں