
ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے شہر خاران کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں روزی روٹی کمانے کے لیے آنے والے 6 مزدورموقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اہلکاروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

















