پنجاب کے تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کا بل منظور

آصف محمود  جمعـء 4 مئ 2018
بل جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر وسیم اخترنے پیش کیا تھا : فوٹو : فائل

بل جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر وسیم اخترنے پیش کیا تھا : فوٹو : فائل

لاہور: ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے تعلیمی اداروں میں قرآنِ پاک کی لازمی تعلیم کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔ 

پنجاب اسمبلی نے ملکی تاریخ میں پہلی بار تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کا بل متفقہ طورپرمنظورکرلیا ہے، بل جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر وسیم اخترنے پیش کیا تھا جسے اپوزیشن کی حمایت بھی حاصل تھی۔

بل منظورہونے کے بعد اب پنجاب کے تمام سرکاری اورغیرسرکاری تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم ناظرہ اور ترجمہ کے ساتھ مسلمان طلبا کو دی جائے گی اور پہلی سے چھٹی جماعت تک ناظرہ کی تعلیم دی جائے گی جب کہ چھٹی سے بارہویں جماعت کے بچوں کو مکمل قرآن پاک کا ترجمہ پڑھایا جائے گا، بل منظور ہونے پراراکین اسمبلی نے ڈاکٹروسیم اخترکومبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر ڈاکٹروسیم اخترکا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ بہت بڑا کارنامہ ہے، بچوں کو تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی حقیقی تعلیم دی جاسکے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب میں پہلی سے بارہویں تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی نے ایمپلی فائرایکٹ میں ترمیم بھی منظورکرلی ، مساجد میں ایک کی بجائے چاراسپیکراستعمال ہوسکیں گے، اسپیکروں پراذان، درود شریف، جمعہ اورعیدین کے خطبے، موت اور گمشدگی کے اعلانات کی بھی اجازت ہوگی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں قرآن پاک كی لازمی تعلیم كا بل متفقہ طور پر منظور

واضع رہے کہ اس سے قبل ایمپلی فائرایکٹ کے تحت مساجد میں ایک سے زائد اسپیکروں کے استعمال پرپابندی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔