جج کو جوتا مارنے والے شخص کو 18 سال قید 2 لاکھ روپے جرمانہ

ملزم اعجاز کو چند روز قبل چوری کے کیس میں سماعت پر لایا گیا تو اس نے سول جج کو جوتا مارا تھا


ویب ڈیسک May 05, 2018
عدالت نے ملزم کے ایک ہی دن کے ٹرائل کے بعد کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ فوٹو : فائل

سول جج پر جوتا پھینکنے والے ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 18 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک میں جج کو جوتا مارنے والے ملزم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جج ملک خالد محمود نے کی۔ عدالت نے ملزم کے ایک ہی دن کے ٹرائل کے بعد کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزم اعجاز کو جج کو جوتا مارنے کے جرم میں 18 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

واضح رہے کہ ملزم اعجاز کو چند روز قبل چوری کے کیس میں سماعت پر لایا گیا تھا اور اس نے سول جج پر جوتا پھینکا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں