سونم کپور اور آنند آہوجا کی پہلی ملاقات کب اور کیسے ہوئی

سونم اور آنند کو مشترکہ دوست پرنیا قریشی نے ملوایا تھا۔


ویب ڈیسک May 07, 2018
سونم اور آنند کو مشترکہ دوست پرنیا قریشی نے ملوایاتھا فوٹو:فائل

نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا دوروز بعد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں تاہم یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سونم اور آنند پہلی بار کب اور کہاں ملے تھے۔

نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا دو روز بعد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ آنند آہوجا کا شمار بھارت کے بڑے بزنس مینوں میں ہوتا ہے۔ دونوں طویل عرصے سےایک دوسرے کو جانتے ہیں حالانکہ آنند آہوجا کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں لیکن پھر بھی سونم اور آنند کی پہلی ملاقات بڑے فلمی انداز میں ہوئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سونم کپور کی شادی کی تیاریاں،رنگ میں بھنگ پڑگیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق آنند اور سونم کو دونوں کی مشترکہ دوست پرنیا قریشی نے 2014 میں ایک تقریب کے دوران ملوایا تھا۔ پرنیا بھارت کی معروف اسٹائل آئیکون ہیں جب کہ فیشن انڈسٹری میں ان کا بہت بڑانام ہے۔ پرنیا سونم کی اسٹائلسٹ اور آنند آہوجا کی قریبی دوست تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سونم سے ملنے کے صرف ایک ماہ بعد آنند نے انہیں پرپوز کردیا تھا اور جب ہی سے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انیل کپور نے خاموشی توڑدی

تقریباً 4 سال ایک دوسرے کے قریب رہنے کے باوجود سونم نے کبھی بھی میڈیا پر اپنے اور آنند کے تعلقات کے بارے میں بات نہیں کی بلکہ اس حوالے سے سوال پوچھنے پر سونم اکثر بھڑک اٹھتی تھیں تاہم گزشتہ ماہ دونوں کے خاندانوں نے سونم اور آنند کی شادی کا باضابطہ اعلان کرکے اس رشتے پر تصدیق کی مہر ثبت کردی تھی۔ سونم اور آنند اگلے دوروز میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جس کی تیاریاں سونم کے والد انیل کپور کے ممبئی میں واقع گھر میں زوروشور سے جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں