دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا پوری قوم کا عزم ہے آرمی چیف

خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے، آرمی چیف


ویب ڈیسک May 07, 2018
خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے، آرمی چیف (فوٹو : فائل)

WASHINGTON DC: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا پوری قوم کا عزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں سدرن کمانڈ نے بلوچستان حکومت کے اشتراک سے دوسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کا اہتمام کیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ورکشاپ میں اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر روشنی ڈالی گئی جب کہ 2 ہفتے جاری رہنے والی ورکشاپ کا مقصد سیکیورٹی امور سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

آرمی چیف نے دوسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، فرقہ یا قومیت نہیں ہوتی، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز جنگ لڑی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا پوری قوم کا عزم ہے خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف کا کراچی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

دریں اثنا آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا اس موقع پر انہیں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں اقتصادی سرگرمیاں بحال کرنے کوششوں کو سراہا اور کراچی میں امن لانے پر رینجرز، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں