رمضان میں ہزار سے زائد اشیا پر سبسڈی کا اعلان

وقافی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لئے 1 ارب 73 کروڑ روپے کی سبسڈی کی منظوری دیدی


ویب ڈیسک May 08, 2018
حکومت نے رمضان پیکیج کی منظوری دیدی،فوٹو:فائل

لاہور: عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ایک ہزار سے زائد اشیا کی قیمتوں میں رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے رمضان پیکیج کو حتمی شکل دے دی، حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 1000 سے زائد اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلٹی اسٹورز پر 1 ارب 73 کروڑ روپے کا رمضان پیکیج دیا جائے گا

وقافی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لئے 1 ارب 73 کروڑ روپے سبسڈی کی حتمی منظوری دی ہے، رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملنے والی سستی اشیاء میں آٹا، چینی، چائے، چاول، دال چنا، بیسن، خوردنی تیل، دودھ ، مشروبات، کھجور اور مصالحہ جات سمیت دیگر شامل ہیں۔