ٹویٹرمقبولیت عمران اول شہبازدوم مریم نوازتیسری پوزیشن پر

ایکسپریس سروے کے34 روزہ دورانیے میں عمران کے حامیوں میں پونے دولاکھ کااضافہ


شہبازایک لاکھ ،مریم 95 ہزارفالوورزبنانے میں کامیاب،بلاول کو50ہزارسے کم نے فالوکیا

DERA GHAZI KHAN: سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹرسیاسی دائرہ اثر بڑھانے کے لیے دنیا بھر کے سیاستدانوں کا پسندیدہ ترین ہتھیار بن گیا۔

پاکستان میں نوجوانوں کی آبادی میں روز افزوں اضافے کے پیش نظر پاکستان کے سیاستدانوں نے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا رخ کر لیا ہے۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اپنی سیاسی حریف جماعتوں سے ہمیشہ ایک قدم آگے رہی ہے۔ اس جماعت کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ وہ پاکستان میں اپنا ویب پورٹل بنانے والی پہلی سیاسی جماعت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اس میدان میں کہیں پیچھے ہے۔ پارٹی رہنمائو کا کہنا ہے کہ ماسوائے چند ایک نوارد رہنمائوں کے پارٹی رہنمائوں کی اکثریت سوشل میڈیا کے حوالے سے روایتی قسم کے خیالات رکھتی ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون 30 مارچ کو اپنے ''پول ٹریک'' کے آغاز سے سیاسی رہنمائوں کے ٹوئٹر فالوورز کے اعداد وشمار کو مانیٹر کرتی رہی ہے۔ اس سلسلے میں 29مارچ سے 2مئی کے درمیان معلومات حاصل کی گئیں۔ یہ معلومات دو مرحلوں میں جمع کی گئیں۔

پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کے ٹوئٹر فالوورز میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 34دنوں میں ان کے فالوورز میں ایک لاکھ تہتر ہزار نوسو کا اضافہ ہوا جن میں نوے ہزار ایسے ہیں جنہوں نے پہلی بار ٹوئٹر اکائونٹ بنایا۔ پنجاب کے وزیر اعلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اس مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ وہ اس عرصے کے دوران ایک لاکھ پانچ ہزار ایک سو تہتر فالوورز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں سے اکسٹھ ہزار نے نئے اکائونٹس بنائے ہیں۔ مریم نواز اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر رہیں جن کے فالوورز میں پچانوے ہزار تین سو چون کا اضافہ ہوا جن میں سے انسٹھ ہزار آٹھ سو نے نئے اکائونٹس بنائے۔

پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین چوتھے نمبر پر رہے جن کے فالوورز میں بیاسی ہزار سات سو گیارہ کا اضافہ ہوا۔ پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور کچھ دیگر جماعتون کے قائدین کے فالوورز کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جن میں فواد چودھری، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق اور متعدد معروف شخصیات شامل ہیں تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین آصف زرداری اور ان کی بہن بختاور کے فالوورز میں اضافے کی شرح بہت کم رہی۔ دونوں کو پچاس ہزار سے کم نئے فالوورز ملے۔ ان کے علاوہ ایم کیو ایم اور پی اے ٹی کے رہنمائوں کے فالوورز بھی اس عرصے کے دوران بڑھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں