مسافر طیارے کی جنگی جہاز کی طرح اڑان

حیران کن ٹیک آف میں طیارہ جیسے ہی زمین سے اڑتا ہے تو وہ عمودی سمت میں پرواز کرنے لگتا ہے


ویب ڈیسک May 20, 2018
طیارے کی ایسی اڑان جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے فوٹو:انٹرنیٹ

DHAKA: کمرشل طیارے ایئربس 350 کی جنگی طیارے کی طرح عمودی اڑان نے سب کو حیران کردیا۔

جنگی طیاروں کی گھن گھرج کے ساتھ اڑان اور خلا میں راکٹ کی پرواز تو آپ نے عمومی طور پر دیکھی ہوگی لیکن کبھی کسی مسافر طیارے کو عمودی سمت میں اڑان بھرتے دیکھا ہے؟اگر نہیں تو دل تھام کررکھیں کیونکہ اب ایک پلائٹ نے جنگی طیارے کی طرح عمودی اڑان بھر کر سب کو ہکا بکا کردیا۔

برلن میں ہوئے ایک ایئرشو کے دوران جہاں بہت سے طیاروں نے کرتب دکھائے وہیں ایک ایئربس 350 نے بھی ایسا اسٹنٹ کیا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پائلٹ نے طیارے کو ایسے ٹیک آف کرایا جیسے ایک جنگی جہاز اڑان بھرتا ہے۔

اس حیران کن ٹیک آف میں طیارہ جیسے ہی زمین سے اوپر اڑتا ہے تو وہ عمودی سمت میں پرواز کرنے لگتا ہے ،اس منظر کو دیکھنے والے دنگ رہ گئے اور کیمروں کے ذریعے اس یادگار لمحے کو عکس بند کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں