کورنگی سے موٹر سائیکل لفٹر گرفتار موٹر سائیکلوں کے 30 چیسس برآمد

بائیک لفٹریعقوب گروہ کے ہمراہ موٹرسائیکلیں چھینتااورچوری کرتاتھا،گروہ میں شامل ملزم کے2 ساتھی نوریل اورسراج فرار ہوگئے


Staff Reporter May 12, 2018
ملزمان مکینک ہیں چوری کے بعد موٹر سائیکلیںکھول کرپرزے آپس میں تقسیم کرکے دیگر موٹرسائیکلوں میں فٹ کرکے بیچ دیتے تھے۔ فوٹو: فائل

اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے کورنگی سے موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے والے لفٹر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری کی گئی موٹر سائیکلیں اور ان کے چیسس برآمد کر لیے، موٹر سائیکل لفٹر کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

اے سی ایل سی پولیس نے کورنگی نمبر3 مدینہ کالونی میں چھاپہ مار کرطویل عرصے سے کراچی پولیس کو مطلوب موٹرسائیکل چور ملزم یعقوب قریشی ولد یوسف کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کے قبضے سے کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری اور چھینی گئی 30 موٹر سائیکلیں اور چیسس برآمد کر لیے، گرفتار ملزم کے مفرور ساتھیوں میں نوریل عرف کالی اور سراج عرف شیف شامل ہیں۔

اے سی ایل سی پولیس کے مطابق3 ملزمان پر مشتمل گروہ گزشتہ2 سال سے موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث ہے اور خاص طور پر کورنگی موبائل مارکیٹ ،کورنگی کراسنگ اور عوامی کالونی تھانے کے علاقوں میں وارداتیں کرتا ہے ملزمان موٹرسائیکل مکینک ہیں اور موٹرسائیکلیں کھول کر پرزے آپس میں تقسیم کرلیتے ہیں پرزے دیگر گاڑیوں میں فٹ کرکے فروخت کردیتے تھے گرفتار ملزم کے قبضے سے عوامی کالونی تھانے کی حدود سے چوری کی گئی۔

موٹر سائیکل نمبرKKO-5065،کے آئی اے تھانے سے چوری کی گئی موٹر سائیکل موٹر سائیکل نمبر KJB-6282،موٹر سائیکل نمبر نامعلوم جس کا چیسس رگڑا ہوا ہے، اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل KAG-8975کا چیسس، عوامی کالونی تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل نمبر KDF-2849 کا چیسس، نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل نمبرKET-3855 کا چیسس، عوامی کالونی تھانے کی حدود سے چوری کی گئی ۔

موٹرسائیکل موٹرسائیکل نمبر KFH-3612 کا چیسس، کورنگی تھانے سے چھینی گئی موٹر سائیکل موٹر سائیکل نمبر KJC-6993 کا چیسس، زمان ٹاؤن تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل نمبر KGL-8194 کا چیسس ،عوامی کالونی تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹرسائیکل نمبر KGL-1242کا چیسس، لانڈھی تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹرسائیکل نمبر KGY-3709 کا چیسس، عوامی کالونی تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل نمبر KHC-0744 کا چیسس، زمان ٹاؤن تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹرسائیکل نمبر KIE-7189کا چیسس، کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل نمبر KJB-6282کا چیسس، عوامی کالونی تھانے کی حدود سے چوری کی گئی۔

موٹر سائیکل نمبر KJC-6523 کا چیسس، فیروز آباد تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل نمبر KJM-7112 کا چیسس، عوامی کالونی تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل نمبر RNJ-2268کا چیسس، رسالہ تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل نمبرRP-1169کا چیسس برآمد کیا ہے، ملزمان کے قبضے سے 12مزید موٹر سائیکلوں کے چیسس برآمد کیے گئے ہیں جن کے چیسس نمبر رگڑ دیے گئے ہیں جن کی شناخت فارنسک سائنس لیباریٹری سے کرائی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں