سونم کپور کی شادی میں رشی کپور کا پارہ ہائی

رشی کے رویئے پر نیتو کپور کو سہیل خان سے ذاتی طور پر معافی مانگنی پڑی۔


ویب ڈیسک May 12, 2018
رشی کے رویئے پر نیتو کپور کو سہیل خان سے ذاتی طور پر معافی مانگنی پڑھ گئی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار رشی کپور سونم اور آنند کے استقبالیہ میں سلمان خان کی بھابھی اور بالی ووڈ اداکار سہیل خان کی اہلیہ پر برس پڑے۔

بالی ووڈ اداکار رشی کپورفلمی دنیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور اپنے بے باک مؤقف کے باعث متعدد دفعہ تنازعات کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ اپنے منفی رویئے اور عدم برداشت کی وجہ سے کبھی صحافی سے تو کبھی مداح سے سیلفی بنانے پر جھگڑا بھی کر چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ رشی کپور جذباتی رویئے کی وجہ سے سونم اور آنند کے استقبالیہ میں سلمان خان کی بھابھی اور سہیل خان کی اہلیہ پر برس پڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رشی کپور سونم اور آنند کے استقبالیہ میں بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے مناسب طریقے سے مبارکباد نہ دینے پر آپے سے باہر ہو گئے، بجائے اس کے وہ سلمان خان سے رو برو ہوکر اس معاملے پر بات کرتے بلکہ انہوں نے تمام غصہ اُن کی بھابھی اور سہیل خان کی اہلیہ سیما خان پر اُتار دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیتو سنگھ شوہر رشی کپور کے خلاف پھٹ پڑیں

رپورٹس کے مطابق تمام صورتحال کا جب سلمان خان کو بتایا گیا تو سلمان رشی کے اس رویئے پر آگ بگولہ ہو گئے اور رشی کپور کو تلاش کرنے لگے تاہم بگڑتی صورتحال کو بھانپتے ہوئے رشی کپور محفل سے رفوع چکر ہو گئے۔ بعدازاں رشی کے غصے پر مداوہ کرنے کے لئے اُن کی اہلیہ و اداکارہ نیتو کپور میدان میں آگئیں اور ذاتی طور پر اپنے شوہر کے رویئے پر سہیل خان سے معافی بھی مانگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں