ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر شوبزستاروں کے جذباتی پیغامات

ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر شوبز فنکاروں نے اپنی ماؤں سے محبت کااظہار کیاہے


ویب ڈیسک May 13, 2018
ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر شوبز فنکاروں نے اپنی ماؤں سے محبت کااظہار کیاہے فوٹو:فائل

آج دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایاجارہا ہے اس موقع پردیگر افراد کے ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والےفنکاروں نے بھی اپنی ماؤں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے جذباتی پیغامات سوشل میڈیا پر شیئر کرائے ہیں۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ٹوئٹر پر نہایت جذباتی پیغام شیئر کراتے ہوئے لکھامجھے اپنی والدہ کو اپنے باس کے روپ میں دیکھنے کیلئے بالکل بھی انتظار نہیں ہورہا، وہ ہمیشہ پس منظر میں رہنے کوترجیح دیتی ہیں، مدرز ڈے مبارک ہو۔



اداکارہ کاجول نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی والدہ کو اپنی سپر پاور(بے انتہا طاقت)قراردیا۔



بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنی والدہ کے ساتھ اپنی یادگار تصاویر ٹوئٹ کراتے ہوئے لکھا ماں کے پیار سے بڑھ کر کچھ نہیں، اس دن میں اپنی ماں اور تمام ماؤں کا شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں جنہوں نےاپنے نوزائیدہ بچوں کو پیار، تحفظ اور ماں کی ممتا کی گرمی دی جس کے باعث ہم اس دنیا میں جی سکے ہیں۔



اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اپنی والدہ اور بیٹی کے ساتھ اپنی ایک خوبصورت تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرائی اور لکھا آپ مجھے مکمل کرتی ہیں، اپنی ایک ایک سانس سے سب کو ماؤں کا عالمی دن مبارک ہو۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BitIbUdlK3E/"]

اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اپنی والدہ سونی رازدان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور انہیں خوبصورت خاتون قراردیتے ہوئے کہا آج کادن اور ہر دن صرف آپ کا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BitMD96n1sV/"]

اداکار ہرتیک روشن نے اپنی والدہ کی تصاویر شیئر کراتے ہوئے ٹوئٹ کیا ان آنکھوں میں ساری کائنات چھپی ہے۔ آپ کے چہرے کی ہر جھری محبت کی ایک داستان سناتی ہے، انہوں نے اپنی والدہ کو جنگجو قرار دیا جو ہر طرح کے حالات کا لڑ کر مقابلہ کرتی ہے۔



نئی نویلی دلہن اداکارہ سونم کپورنے اپنی کامیابیوں کا سہرا اپنی والدہ کے سر سجاتے ہوئے کہا آپ نے مجھےہر چیز سیکھائی، چاہے وہ اسٹائل ہویاشفقت کا جذبہ ہو، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں ، ماؤں کا عالمی دن مبارک ہو۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BitDCxOnO6k/"]

اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی ماں کو رول ماڈل قراردیتے ہوئے کہا کہ میری ماں میرا پہلا پیاراور میری پہلی دوست ہیں۔

https://twitter.com/sonakshisinha/status/995521789878067200

اداکار ورون دھون نے بھی اپنی والدہ کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کرائی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bis1MvCgDQb/"]

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BitLO4PHkoa/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں