- آزاد کشمیرمیں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا واپڈا اور وفاق سے 8 گھنٹے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ
- گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میں لفظی جنگ شدید، ایک دوسرے کو دھمکیاں
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
- ساڑھے تین ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک، 5 ہزار کو خبردار کردیا گیا
- مردار جانور کا 10 من گوشت لاہور منتقل کرنے کی کوشش ناکام
- انٹربورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا
- کراچی میں گرمی کی لہر پیر تک برقرار رہنے کا امکان
- فیض آباد دھرنا کیس؛ سپریم کورٹ نے رپورٹ ٹی او آرز کے برخلاف قرار دے دی
- کھانے میں اضافی نمک چھڑکنے والے ہوجائیں ہوشیار!
- چین کے صحرا میں اونٹوں کیلئے ٹریفک سگنلز نصب
- بلوچستان؛ پوست کی کاشت کے خلاف کارروائی، ملزمان کے حملے میں 6اہلکار زخمی
- پاکستان میں حالیہ 24.8 فیصد مہنگائی اگلے سال 12.7 فیصد پر آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف
- شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں اسکریپ کی دکانوں کی بندش پر حکومت کو نوٹس
- حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی، گیس نرخوں میں اضافے کی یقین دہانی کروا دی
- شاداب کو رنز پڑرہے تھے تو افتخار، صائم کو اوورز کیوں نہ دیئے! شائقین
- کم عمر لڑکیوں کا نکاح : لاہور ہائیکورٹ کا نکاح رجسٹرار کے خلاف کارروائی کا حکم
- سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر ہوگیا
- جو معافی کا کہہ رہے ہیں وہ ہم سے معافی مانگیں، عمر ایوب
- زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری
چاہتا ہوں عامر خان میری زندگی پر فلم میں مرکزی کردار ادا کریں، شاہد آفریدی
کراچی: کرکٹ سپر اسٹار شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا مرکزی کردار بالی ووڈ سپراسٹار عامر خان ادا کریں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنائی گئی تو وہ چاہتے ہیں کہ فلم میں ان کا کردار بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ادا کریں۔
عامر خان اور شاہد آفریدی ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں۔ چند سال قبل مکہ مکرمہ میں حج کے موقع پر دونوں کی لی گئی تصویر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی نے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹر عمر اکمل نہ صرف بہترین کھلاڑی ہیں بلکہ بہت اچھے ڈانسر بھی ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنی پسندیدہ فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں ہالی ووڈ فلم گلیڈی ایٹر بہت پسند ہے جب کہ وہ چکن بریانی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے اپنے سب سے شرمناک لمحے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بال ٹیمپرنگ ان کی زندگی کا سب سے شرمناک واقعہ تھا۔ یاد رہے کہ 2010 میں شاہد آفریدی پر بال ٹیمپرنگ کاالزام ثابت ہونے کے جرم میں دوسال کی پابندی لگادی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔