وانی کپور فلم ’شمشیرہ‘ میں رنبیر کیساتھ جلوہ گرہوں گی

ویب ڈیسک  پير 14 مئ 2018
یہ کردار وانی کے فلمی کیریئر میں سنگ میل بھی ثابت ہوگا، کرن ملہوترا

یہ کردار وانی کے فلمی کیریئر میں سنگ میل بھی ثابت ہوگا، کرن ملہوترا

 ممبئی: بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرہ‘ میں خوبرو اداکارہ وانی کپور مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

بالی ووڈ خوبرو اداکارہ وانی کپور اپنی منفرد اور متاثر کن اداکاری سے اب تک یش راج کی فلم ’شدھ دیسی رومانس‘ ، بے فکرے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں اور آج کل ٹائیگر شروف اور ہریتھیک روشن کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا نام ابھی تک فائنل نہیں کیا گیا جب کہ وہ اب یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم ’شمشیرہ میں ’رنبیر کپور کے مد مقابل جلوہ گر ہوں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ وانی کپور کو بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرہ ‘ میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کرلیا گیا ہے اور اس بات کی تصدیق اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر بھی کی۔

https://twitter.com/Vaaniofficial/status/995918446956134400

یش راج فلم کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کی فلم میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایکشن ایڈوینچر فلم ’شمشیرہ‘ میں وانی کپور اپنے پورے عروج کے ساتھ جلووہ گر ہوں گی۔

فلم’ شمشیرہ‘ کے ہدایت کار کرن ملہوترا کا کہنا تھا کہ وانی کپور فلم ’شمشیرہ‘ میں رنبیر کی ہیروئن کا کردار ادا کریں گی کیوں کہ ہم اس فلم کے لئے ایسی ہی اداکارہ کا انتخاب چاہتے تھے جو لوگوں کو داد دینے پر مجبور کردے جب کہ  اس کردار کے لئے وانی ہی ایک بہترین اداکارہ ہیں اور یہ کردار وانی کے فلمی کیریئر میں سنگ میل بھی ثابت ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رنبیر کا سنجو کے بعد ایک اورنیا انداز

واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ 2018 کے اختتام پر شروع کی جائے گی جوکہ 2019 کے وسط تک جاری رہے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔