بھارت میں زیر تعمیر پل گرنے سے 19 افراد ہلاک متعدد زخمی

منگل کی شام بنارس میں پل گرنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی جس میں 50 افراد زخمی ہوئے


ویب ڈیسک May 15, 2018
بھارتی شہر بنارس میں پل گرنے سے 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے (فوٹو: بشکریہ دی ہندو)

بھارتی شہر بنارس میں زیر تعمیر پل گرنے سے کم سے کم 19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنارس میں کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے تعمیر ہونے والا فلائی اوور کا ایک حصہ منگل کی شام زمین بوس ہوگیا جس کے نیچے سے گزرنے والی گاڑیان اور افراد اس کے ملبے تلے دب گئے جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔



پل گرنے کی ہولناک آواز کے بعد وہاں موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی جس سے 50 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

flyover-collaps-in-india-15-des

واضح رہے کہ یہ پل ایک عرصے سے زیر تعمیر تھا جو وزیر اعظم نریندرا مودی کا پارلیمانی حلقہ بھی ہے۔

مقبول خبریں