فوج ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار اور قوم کے ساتھ ہے آرمی چیف

فوج نے پاکستان کی مختصرتاریخ میں کئی چیلنجزکا خندہ پیشانی سے سامنا کیااوراس میں سرخرو ہوئے،جنرل اشفاق پرویز کیانی


ویب ڈیسک April 20, 2013
آرمی چیف کی گورنراور نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان سے کوئٹہ میں ملاقاتیں،سیکیورٹی کی صورتحال اورانتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال۔ فوٹو : فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ فوج ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار اور قوم کے ساتھ ہے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول مین لانگ کورس اینٹیگریڈ 46 مجاہد کورس ون کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ ماضی میں ہم نے اشتعال انگیز بیانات کےباوجود تحمل کامظاہرہ کیا کیونکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، امن کی خواہش ہماری کمزوری نہیں، پاک فوج درپیش چیلنجز سے نمٹ سکتی ہے، فوج نے پاکستان کی مختصرتاریخ میں کئی چیلنجزکا خندہ پیشانی سے سامنا کیا اور اس میں سرخرو ہوئے۔

جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہا کہ فوج ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار اور قوم کے ساتھ ہے، ملک کی اندرونی سیکیورٹی کی صورتحال پرتوجہ مرکوزہے تاہم ہم بیرونی جارحیت کو شکست دینے کےلیے تیار ہیں۔

مقبول خبریں