آئین اور قانون کے مطابق شفاف الیکشن کروائیں گے چیف الیکشن کمشنر

شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان


ویب ڈیسک May 16, 2018
انتخاب میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف الیکشن کمشنر فوٹو: فائل

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان کا کہنا ہے کہ 2018 کے انتخابات پاکستان کے مستقبل کے لئے بہت اہم ہیں اور ہم آئین اور قانون کے مطابق شفاف الیکشن کروائیں گے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 شفاف الیکشن کےلیے بڑا اقدام ہے،شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، شفاف عام انتحابات کروانے کے لیے الیکشن کمیشن بھرپور کام کر رہا ہے، 2018 کے انتخابات پاکستان کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہیں اور ہم آئین اور قانون کے مطابق شفاف الیکشن کروائیں گے۔ انتخاب میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، الیکشن کے تمام عملے کو سیکیورٹی فراہم کی جائےگی۔

سردار محمد رضا خان نے مزید کہا کہ عام انتخابات کو شفاف بنانے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کا بڑا کردار ہے عدلیہ ایک شفاف ادارہ ہے، یہی وجہ ہے کہ عام انتحابات کے عدلیہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی خدمات حاصل کرنا شفاف الیکشن کے لیے بڑا اقدام ہے۔ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، اس کے نتائج آئندہ حکومت بنانے میں اہم کردارادا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں