وزیراعظم کی سبیکا شیخ کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

ویب ڈیسک  اتوار 20 مئ 2018
سبیکا پاکستان کی ہونہار طالبہ تھی، پوری قوم سبیکا کی افسوس ناک موت پر سوگوار ہے، وزیر اعظم (فوٹو : سوشل میڈیا)

سبیکا پاکستان کی ہونہار طالبہ تھی، پوری قوم سبیکا کی افسوس ناک موت پر سوگوار ہے، وزیر اعظم (فوٹو : سوشل میڈیا)

 کراچی: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ‏ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر گئے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی امریکی ریاست ٹیکساس کے سانتا فی ہائی اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے سبیکا کے اہل خانہ سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کے ہمراہ گورنر سندھ بھی موجود تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ سمیت 10 افراد ہلاک

وزیر اعظم نے اہل خانہ سے سبیکا کی ناگہانی موت پر گہرے رنج، دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سبیکا پاکستان کی ہونہار طالبہ تھی، پوری قوم سبیکا کی افسوس ناک موت پر سوگوار ہے اور اللہ تعالیٰ سبیکا کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں : سبیکا شیخ کے خواب پورے نہ ہوسکے

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انتہا پسندانہ رجحانات کسی ایک ملک یا خطے کا نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، ایسے رجحانات پر قابو پانے کے لیے اصل وجوہات تلاش کرنے اور ان اسباب کے تدارک کی ضرورت ہے جب کہ بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے کی بھی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔