کراچی میں ہیٹ ویو؛ 21 تا 23 مئی ہونے والے انٹر کے پرچے ملتوی

ویب ڈیسک  اتوار 20 مئ 2018
ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا (فوٹو: فائل)

ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا (فوٹو: فائل)

 کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں ہیٹ ویو کے پیش نظر 21 تا 23 مئی ہونے والے پرچے ملتوی کردیے۔

چیئرمین انٹر بورڈ کے اعلان کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر آئندہ چند روز مزید برقرار رہنے کی پیش گوئی کے سبب21، 22 اور 23 مئی کو ہونے والے انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں قیامت خیز گرمی، پارہ 44 ڈگری تک جا پہنچا

چیئرمین انٹربورڈ کا کہنا ہے کہ ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جب کہ 24 مئی سے تمام پرچے سابقہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ہیٹ ویو کے سبب شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔