بوسٹن میرا تھون دھماکوں کے ملزم جوہر نے خود اپنے بھائی کو مارا پولیس

تیمرلان کے پاس جب گولیاں ختم ہو گئیں تو اسے پکڑ لیا تھا اسی دوران اس کے بھائی نے اس پر گاڑی چڑھا دی، پولیس چیف


ویب ڈیسک April 22, 2013
تیمرلان کے پاس جب گولیاں ختم ہو گئیں تو اسے پکڑ لیا تھا اسی دوران اس کے بھائی نے اس پر گاڑی چڑھا دی، پولیس چیف فوٹو:رائٹرز:فائل

لاہور:

پولیس کے مطابق میرا تھون دھماکوں کے ملزم جوہر نے اپنے بھائی کو پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد گاڑی کے نیچے کچل دیا تھا۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق بوسٹن کے قصبے واٹرٹاؤن پولیس چیف کے مطابق جوہرسارنائیف نے اپنے بھائی کو پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد گاڑی کےنیچے کچل کرہلاک کردیا تھا، پولیس چیف کا کہنا تھا کہ تیمرلان کے پاس جب گولیاں ختم ہو گئیں تو پولیس نےاسے پکڑ لیا تھا اسی دوران اس کے بھائی 19 سالہ جوہر نے اس پر گاڑی چڑھا دی بعد ازاں تیمران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا، اس کے بعد جوہر گاڑی سے باہر آیا اور اور پیدل ہی بھاگ نکلا۔اس سے قبل سمجھا جاتا تھا کہ 26 سالہ تیمرلان سارنائیف پولیس تبادلےکے دوران فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا۔

مقبول خبریں