سرینگرکے تاریخی ہاری پربت قلعے پر پاکستانی پرچم لہرایا گیا

گوروکی پھانسی کے بعدایسادوسری مرتبہ ہوا،پہلے لال چوک پرچم لہرایاجا چکا ہے


APP April 24, 2013
’گو انڈیا گو بیک ‘کے نعرے پرمبنی بینر بھی لگایا گیا،کٹھ پتلی انتظامیہ حیران. فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے تاریخی ہاری پربت قلعے پرایک بڑا پاکستانی پرچم اور بینر لگائے گئے جس پر بینر پر 'گو انڈیا گو بیک 'کے نعرے درج تھے ۔

پاکستانی پرچم اور بینر سے کٹھ پتلی انتظامیہ حیران ہے۔ گورو کو پھانسی دینے کے بعد ایسا دوسری مرتبہ ہواہے ۔



اس سے پہلے تاریخی لال چوک میں دکانوں پر پاکستانی پرچم اور بینرز لگائے گئے تھے۔