ایل این جی ٹرمینل چارجز صارفین سے 35 ارب وصولی سینیٹ کمیٹی نے معاہدہ طلب کر لیا

اب تک 161 ایل این جی کارگوامپورٹ ہو چکے، ماہانہ 5 ایل این جی کارگو امپورٹ کر رہے ہیں، ایم ڈی پی ایس او


Numainda Express June 08, 2018
کپیسٹی و دیگر چارجز مد میں وصولی پر تشویش، پٹرول قیمتوں کی سمری لیک ہونے پر اظہار برہمی۔ فوٹو : فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تیل و گیس کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ ایل این جی ٹرمینل کے کپیسٹی چارجز کی مد میں 2015 سے اب تک گیس صارفین سے 35ارب سے زائد وصول کیے گئے۔

سینیٹ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن سے قطر کے ساتھ ایل این جی کی فراہمی کے معاہدے کے حوالے سے تمام تفصیلات طلب کر لیں، کمیٹی کاکپیسٹی چارجز و دیگر چارجز کی مد میں گیس صارفین سے 35 ارب روپے کی وصولی پربھی اظہار تشویش کیا۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ مستقبل میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںکی سمری لیک ہوئی تو معاملہ نیب اورایف آئی اے کو بھیجیں گے، اجلاس سینٹر محسن عزیز کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کے مختلف ذیلی اداروں کے سربراہان کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔

مقبول خبریں