مختلف شہروں میں بارش 2 لڑکیاں جاں بحق 9زخمی

متعدد علاقے زیر آب آگئے، ہلاکتیں پشاور میں چھت گرنے اورکرنٹ لگنے سے ہوئیں


Numaindgan Express April 27, 2013
متعدد علاقے زیر آب آگئے، ہلاکتیں پشاور میں چھت گرنے اورکرنٹ لگنے سے ہوئیں فوٹو : ایکسپریس

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں طوفان بادو باراں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں چھت اور کرنٹ لگنے سے 2 لڑکیاں جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے ،طوفانی بارش اور تیز ہواؤں سے کئی مقامات پر درخت بھی اکھڑگئے جبکہ گندم کی تیارفصل سمیت آڑو،خوبانی ،لوکاٹ اور آلو بخار ے کے باغات بھی متاثرہوئے۔کئی مقامات پر ٹریفک جام ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شہر اور صدرکے اکثر مقامات پر بارش کا پانی سڑکوں پر کئی فٹ جمع ہوگیا، چھوٹی گاڑیاں اورموٹرسائیکل سوار پھنس گئے حیات آباد میں بارش کے باعث مسجد کی چھت گر گئی جسکی وجہ سے 5 بچوں سمیت 9افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا۔فقیرآبادمیں کرنٹ لگنے سے 2رشتے دارلڑکیاں جاںبحق ہوگئیں۔



دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان،ملتان اورڈی جی خان میں ہلکی جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی چلنے کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ ادھر کالام میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا،پشاور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیاہے۔