’کوانٹیکو‘ میں ہندوقوم پرستوں کو دہشتگرد دکھانا پریانکاچوپڑا کو مہنگا پڑگیا

پریانکا چوپڑا ’کوانٹیکو‘سیریز کے تیسرے حصے میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار نبھارہی ہیں


ویب ڈیسک June 09, 2018
سوشل میڈیا پر معتصب بھارتیوں نے پریانکا چوپڑا کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھادئیے فوٹو:فائل

سابق حسینہ عالم اور نامور بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا کو ان کے ہالی ووڈ ڈرامے 'کوانٹیکو' میں ہندوقوم پرستوں کو دہشتگرد دکھانے پربھارتیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

اداکارہ پریانکا چوپڑاکبھی اپنے لباس اورکبھی اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار رہتی ہیں۔ حال ہی میں پریانکا چوپڑااپنے ہالی ووڈ ڈرامے'کوانٹیکو سیزن3' کی یکم جون کو نشر ہونےوالی ایک قسط کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

پریانکا چوپڑا 'کوانٹیکو'سیریز کے تیسرے حصے میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار نبھارہی ہیں، حال ہی میں نشر ہونے والی قسط میں بھارتی قوم پرستوں کے ایک گروہ کو دہشتگرد دکھایاگیا ہے جو نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ہونے والے پاک بھارت اجلاس میں دہشتگردی کرنے اور اس کاالزام پاکستان پر لگانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں لیکن پریانکا چوپڑا دہشتگردی کے اس منصوبے کوناکام بنادیتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کرینہ نے پریانکا اور دپیکا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

تاہم بھارتیوں کو ڈرامے میں ہندو قوم پرستوں کو دہشتگرد دکھانا پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر معتصب بھارتیوں نے پریانکا چوپڑا کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھادئیے۔ بھارتیوں نے پریانکاسے سوال پوچھتے ہوئے کہا بتائیں آپ ایک ایسے شو میں کام کرنا بند کیوں نہیں کررہیں جس میں بھارتیوں کودہشتگرد دکھایاجارہا ہے، پریانکا چند پیسوں اورشہرت کی خاطر اپنے ملک کو نیچا دکھانے کی کوشش کررہی ہیں۔ جب کہ بعض لوگوں نے ڈرامہ سیریز 'کوانٹیکو' کو بھارت میں نشر کرنے سے روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔ یہاں تک کہ ٹوئٹر پر 'شیم آن یو پریانکا چوپڑا'کے نام سے ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔

بعد ازاں امریکی ٹی وی اسٹوڈیو اے بی سی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیاگیا کہ پریانکا چوپڑا پر تنقید مناسب نہیں کیونکہ وہ نہ تو ڈرامے کی لکھاری ہیں اورنہ ہدایت کار۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل 'کوانٹیکو'کا یہ تیسرا اورآخری سیزن ہےجس میں پریانکا چوپڑا مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔

https://twitter.com/AsliShotgun/status/1004069481545494529

مقبول خبریں