انتہاپسند امن کے دشمن ہیں ذمے داریاں بڑھ گئیں جنرل وائیں

جوانوں میں عزم وہمت سے مثال قائم کرنیکی صلاحیت ہے، رسالپورمیں خطاب


Numainda Express April 27, 2013
جوانوں میں عزم وہمت سے مثال قائم کرنیکی صلاحیت ہے، رسالپورمیں خطاب فوٹو : پی آئی ڈی ، فائل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے کہا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی کے تناظرمیںجہاں انتہا پسندہمارے امن کو تباہ کرنے پہ تلے ہوئے ہیں ہماری افواج انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے نبردآزما ہیں ملکی سلامتی کے پیش نظر مسلح افراج کی ذمے داریاں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ دفاعی افواج کی نئی نسل میں عزم وہمت سے نئی مثالیں قائم کرنے کی پوری صلاحیت ہے۔ تقریب میں49 زیرتربیت آفیسرز اور14 ایوی ایشن کیڈٹس گریجویٹ ہوئے جبکہ121 کیڈٹس کوکمیشن دیا گیا۔



مہمانِ خصوصی نے گریجویٹ ہونیوالے افسران اورایوی ایشن کیڈٹس کوبرانچ کا نشان اور پوزیشن ہولڈرز کوٹرافی دیں اور نمبرون اسکواڈرن کواکیڈمی کے چیمپئین اسکواڈرن بننے پر قائداعظم بینرعطا کیا۔ 74 ویں انجینئرنگ کورس میں بہترین کارکردگی کی چیف آف ایئراسٹاف ٹرافی پائلٹ آفیسررضوانہ کوثراورکالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ میں مجموعی بہترین کارکردگی کی اعزازی شمشیرپائلٹ آفیسرمحمداسداقبال نے حاصل کی جبکہ 88 ویں ایئرڈیفنس کورس میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ خاورعزیز عالم کودی گئی۔

تقریب میں پی اے ایف اکیڈمی کے" ـ"K-8 طیاروںکی شیردل فارمیشن اورپیراموٹرگلائیڈرزکی فارمیشن دی ایگلیٹز نے مسحورکن مظاہرہ پیش کیا۔ ایئرچیف مارشل طاہررفیق بٹ، سینیٹرز، فضائیہ کے سابقہ سربراہان، سفارتکاروں، اعلیٰ فوجی اور سول حکام ،غیرملکی فوجی اتاشیوں اور کیڈٹس کے مہمانوں نے شرکت کی۔