الیکشن کمیشن کا ملک بھر کے انتظامی افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 13 جون 2018
وفاقی اور صوبائی وزارتوں کے سیکریٹری تبدیل کیے جائیں گے،  ذرائع۔ فوٹو:فائل

وفاقی اور صوبائی وزارتوں کے سیکریٹری تبدیل کیے جائیں گے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک بھر کی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے انتظامی افسران تبدیل کیے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی تبدیلی کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی وزارتوں کے سیکریٹری تبدیل کیے جائیں گے جس کے بعد کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز کو بھی تبدیل کیا جائے گا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن چند روز میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کرے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کا چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو باضابطہ طور پر مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم دیتے ہوئے نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی تقرری کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔