الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 14 جون 2018
نگراں حکومتیں مفاد عامہ میں نئی بھرتیاں و ترقیاں کرسکیں گی، الیکشن کمیشن : فوٹو : فائل

نگراں حکومتیں مفاد عامہ میں نئی بھرتیاں و ترقیاں کرسکیں گی، الیکشن کمیشن : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک میں سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں پر عائد پابندی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں سرکاری ملازمتوں پر بھرتی پر پابندی ختم کردی گئی۔ الیکشن کمیشن نے نئی ملازمتوں پر پابندی ہٹاتے ہوئے پرانا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب نگراں حکومتوں کو نئی ملازمتوں پر بھرتی کرنے کی اجازت ہوگی، اور نگراں حکومتیں مفاد عامہ میں نئی بھرتیاں و ترقیاں کرسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمتوں پر پابندی عائد

11 اپريل کو الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کو شفاف بنانے کے لئے ملک بھر میں سرکاری ملازمتوں میں بھرتی پر پابندی عائد کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز کسی دوسری مد میں منتقل کرنے پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ یکم اپریل کے بعد سے منظور کردہ ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں ہوسکے گا۔ سپریم کورٹ نے سرکاری بھرتیوں پر پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے اختیارات کا جائزہ بھی لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔