جامشورو عوام ایکسپریس پرفائرنگ 3 افراد زخمی

فائرنگ لوگوں کو خوف زدہ کرنے کےلئے کی گئی، ایس ایس پی جامشورو خرم وارث


ویب ڈیسک April 28, 2013
عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جارہی تھی. فوٹو: فائل

جامشورو میں عوام ایکسپریس پرفائرنگ سے ریلوے پولیس رضاکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جارہی تھی کہ کوٹری اسٹیشن سے پہلے موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے ٹرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ریلوے پولیس رضاکار حاتم علی اورمحمد نواز سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد ٹرین روک کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی جامشورو خرم وارث کا کہنا ہے کہ فائرنگ لوگوں کو خوف زدہ کرنے کےلئے کی گئی۔

مقبول خبریں