’’ریس 3‘‘ بچوں کیلیے غیر موزوں قرار دے دی گئی

سنسربورڈ نے فلم کو 12اے سرٹیفیکیٹ دیا ہےجو بھارت میں یو اے سرٹیفیکیٹ کے مساوی ہے


ویب ڈیسک June 15, 2018
سنسربورڈ نے فلم کو 12اے سرٹیفیکیٹ دیا ہےجو بھارت میں یو اے سرٹیفیکیٹ کے مساوی ہے فوٹوفائل

سلمان خان کی فلم ''ریس 3' کو برطانوی سنسر بورڈ نے 12سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے غیر موزوں قرار دے دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی سنسر بورڈ نے ہندی فلم ''ریس 3'' کو 12سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے غیر موزوں قرار دیتے ہوئے اسے 12اے سرٹیفیکیٹ دے دیا ہے جو بھارت میں یو اے سرٹیفیکیٹ کے مساوی ہے جس کے تحت یہ فلم 12 سال سے کم عمر بچوں کیلیے نامناسب ہے یا پھر یہ فلم بچے اپنے بڑوں کے ساتھ دیکھیں۔

برطانوی سنسر بورڈ نے اس بات کااعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا اورلکھا یہ فلم دیکھنے سے تشدد پھیلنے کا خطرہ ہے۔



واضح رہے کہ ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی فلم ''ریس 3' میں اداکار سلمان خان، انیل کپور، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور ڈیزی شاہ شامل ہیں، یہ فلم ریس سیریز کی تیسری فلم ہے اس سے قبل 'ریس2'اور 'ریس3' ریلیز کی جاچکی ہیں جن میں اداکار سیف علی خان نے مزکری کردار اداکیا تھا یہ دونوں فلمیں100 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ فلم 15 جون کونمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مقبول خبریں