عید کی چھٹیوں میں بھی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 جون 2018
ریٹرننگ افسر اگر عید کی چھٹیوں کے دوران اسکروٹنی کرنا چاہے تو کر سکتا ہے، ترجمان الیکشن کمیشن۔ فوٹو:فائل

ریٹرننگ افسر اگر عید کی چھٹیوں کے دوران اسکروٹنی کرنا چاہے تو کر سکتا ہے، ترجمان الیکشن کمیشن۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو عید کی چھٹیوں میں بھی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی اجازت دے دی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران کو عید کی چھٹیوں میں بھی کاغذات نامزدگی کی اجازت دے دی گئی ہے، ریٹرننگ افسر اگر عید کی چھٹیوں کے دوران اسکروٹنی کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق اگر عید کی چھٹیوں کے دوران نوٹسز جاری کیے ہیں تو کاغذات نامزدگی ہوسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔