یمن میں سعودی فوجی اتحاد کی کارروائی 280 حوثی باغی ہلاک

چار روز سے جاری جنگ کے بعد اتحادی فورسز الحدیدہ ہوائی اڈے کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں


ویب ڈیسک June 16, 2018
چار روز سے جاری جنگ کے بعد اتحادی فورسز الحدیدہ ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب ہوگئیں فوٹو:فائل

ISLAMABAD: یمن میں سعودی اتحادی فوج نے شدید لڑائی کے بعد ساحلی شہر الحدیدہ کے ہوائی اڈے پر قبضہ کرلیا جبکہ جھڑپوں میں 280 حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں سعودی اتحادی فورسز الحدیدہ ایئر پورٹ پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ یمنی و سعودی فوج نے بدھ کو اس ہوائی اڈے پر ایک بڑا حملہ کیا۔ 4 روز سے جاری جنگ کے بعد باالاخر اتحادی فورسز الحدیدہ ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب ہوگئیں اور دو اطراف سے ہوائی اڈے کی حدود میں داخل ہوگئی ہیں۔

سعودی اتحادی فورسز کے اس آپریشن میں 280 حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمنی فوج کی جانب سے اب ہوائی اڈے اور اس کے آس پاس کے علاقے کو بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز آلات سے صاف کرنا شروع کیا جارہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق الحدیدہ کا ہوائی اڈہ اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے جو یمن کی دوسری بڑی بندرگاہ الحدیدہ کے قریب واقع ہے جو حوثیوں کے لیے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے۔

مقبول خبریں