پی آئی اے کے طیارے کی دوران پرواز فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ

مسافروں کا دوبارہ خراب طیارے میں جانے سے انکار


ویب ڈیسک June 18, 2018
جہاز کو مرمت کے لیے ہینگر میں منتقل کیا جائے گا ،ذرائع فوٹو: فائل

PARIS: رحیم یار خان جانے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے کو دوران پرواز فنی خرابی کے باعث جناح ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 582 کراچی ایئر پورٹ سے رحیم یار خان روانہ ہوئی تھی تاہم دوران پرواز فنی خرابی کے باعث طیارے کو دوبارہ کراچی ایئرپورٹ پر ہی لینڈ کرنا پڑگیا۔

دوبارہ لینڈنگ پر طیارے میں سوار مسافروں میں بے چینی پھیل گئی اور انہوں نے رن وے پر ہی شور شرابہ شروع کردیا۔ انہوں نے دوبارہ خراب طیارے میں جانے سے انکار کردیا۔ پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کو مرمت کے لیے ہینگر میں منتقل کیا جائے گا۔

مقبول خبریں