- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
رشی کپور کا سنجے دت کو رنبیر کپور سے دور رہنے کا مشورہ
ممبئی: رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ والد رشی کپور نے ایک بار سنجے دت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مجھ سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔
بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے سنجے دت سے متعلق انکشاف کیا کہ ’میں نے سنجے سر کو پہلی بار کشمیر میں والد رشی کپور کے ساتھ فلم ’صاحبان‘ کی شوٹنگ کے موقع پر دیکھا تھا اور آج بھی وہ لمحہ یاد ہے جب ایک لمبا چوڑا شخص جس کے لمبے بال اور کانوں میں بالی پہنا کھڑا تھا جوکہ میرے لئے پریشان کن تھا۔
نوجوانی کی عمر میں میری بہن الماری پر سلمان خان کے پوسٹر چسپاں کیا رکھتی تھی اور میں اُس وقت سنجے دت کے پوسٹر جمع کرنے کا شوقین تھا اور میں نے انہیں ہمیشہ اپنا مشعل راہ سمجھا اور وہ میری فیملی کے ہمیشہ قریب ہی رہے، سنجے سر نے مجھے ہمیشہ اپنا چھوٹا بھائی ہی سمجھا اور مجھے تحائف اور پیار دے کر بگاڑا بھی۔
رنبیر کپور نے اپنے انکشاف میں مزید بتایا کہ سنجے سر نے میری سالگرہ کے موقع پر ہارلے دیویڈ سن موٹرسائیکل گفٹ کی تھی جوکہ میرے لئے بہت بڑا سرپرائز تھا اور چمچماتی بائیک دیکھ کر انتہائی خوش بھی تھا کیوں کہ میرے والدین نے کبھی مجھے اس طرح کا گفٹ نہیں دیا تھا لیکن جب والد کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے فوراً سنجے سر کو کال کی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کو بگاڑنہ بند کردو اور اس کو اپنے جیسا مت بناؤ لیکن اب والد صاحب سمجھ چکے ہیں کہ یہ بائیک میرے لئے کتنی اہمیت کی حامل ہے۔
رنبیر کا فلم کے ردعمل کے حوالے سے کہنا ہے کہ فلم ’سنجو‘ کا ردعمل میرے لئے توقعات سے بھی بڑھ کر ہے اس سے قبل ایسا ردعمل مجھے میری کسی فلم میں دیکھنے میں نہیں آیا کیوں کہ میں جانتا ہوں یہ سب کچھ راجکمار ہیرانی اور سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔