لندن میں شہبازشریف کی دوڑ کر سڑک پار کرنے کی ویڈیو وائرل

مانیٹرنگ ڈیسک  بدھ 20 جون 2018
شہباز شریف سمیت شریف فیملی کے کئی افراد بیگم کلثوم نواز کی علالت کے باعث لندن میں مقیم ہیں فوٹو : اسکرین گریب

شہباز شریف سمیت شریف فیملی کے کئی افراد بیگم کلثوم نواز کی علالت کے باعث لندن میں مقیم ہیں فوٹو : اسکرین گریب

 لندن:  لندن میں شہبازشریف کی دوڑ کر سڑک پار کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیاپر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں پروٹوکول میں سفر کرنے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ٹیکسی سے اتر کر تن تنہا ٹریفک کی روانی اور تیز رفتاری کی وجہ سے دوڑ کر سڑک پارکر رہے ہیں۔

واضح رہے شہباز شریف سمیت شریف فیملی کے کئی افراد بیگم کلثوم نواز کی علالت کے باعث لندن میں مقیم ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔