گرمی کی چھٹیوں کی اسکول فیس وصول نہ کرنے کا حکم برقرار

ویب ڈیسک  بدھ 20 جون 2018
جن اسکولوں نے فیس وصول کی ان کو توہین عدالت کے نوٹس بھیجیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ فوٹو:فائل

جن اسکولوں نے فیس وصول کی ان کو توہین عدالت کے نوٹس بھیجیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے گرمی کی چھٹیوں کی اسکول فیس وصول نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نجی اسکولز کے خلاف گرمی کی چھٹیوں میں فیس وصولی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ گرمی کی چھٹیوں میں اسکول فیس وصول نہ کرنے کا حکم برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نجی اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس وصولی سے روک دیا گیا

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ تعلیم کی سوداگری ظلم و استحصال ہے، جو کل ہنڈا 70 موٹرسائیکل پر تھے آج پانچ پانچ لینڈ کروزرز پر پھرتے ہیں،  جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے قرار دیا کہ پرائیویٹ اسکولز کا فیس وصول کرنا توہین عدالت ہے، جن اسکولوں نے حکم عدولی کی ان کو توہین عدالت کے نوٹس بھیجیں گے، کچھ اسکول ٹیچرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی درخواست دی اس کو دیکھیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 18 مئی کو گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس وصولی سے روک دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔