بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں نئے آپریشن کی تیاری

بھارت مقبوضہ وادی میں نیشنل سیکیورٹی گارڈز کو تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، رپورٹ


ویب ڈیسک June 21, 2018
بھارت مقبوضہ وادی میں نیشنل سیکیورٹی گارڈزکو تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، رپورٹ فوٹو:فائل

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لیے نئے آپریشن کی تیاری شروع کرلی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کچلنے میں ناکامی کے بعد اب نئے آپریشن کی تیاری کررہی ہے جس کے تحت وادی میں این ایس جی (نیشنل سیکیورٹی گارڈز) کو تعینات کیا جائے گا جو بلیک کیٹس کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ رپورٹس کے مطابق این ایس جی کی ایک ٹیم کو مقبوضہ وادی میں تعینات کردیا گیا ہے جہاں ان کی ٹریننگ چل رہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ مقبوضہ وادی میں ماورائے عدالت قتل اور عصمت دری میں اضافہ

واضح رہے چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے مستعفیٰ ہونے کے بعد وادی میں بھارتی جنتا پارٹی اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے درمیان اتحادی حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا جس کے بعد مقبوضہ وادی میں 10 سالوں کے دوران چوتھی بار گورنر راج نافذ کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں