حیدرآباد فائرنگ سے ایم کیو ایم کے 2 کارکن جاں بحق

لطیف آباد نمبر5 میں انتخابی اجتماع کے اختتام نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا


Numainda Express April 30, 2013
لطیف آباد نمبر5 میں انتخابی اجتماع کے اختتام نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا. فوٹو اے ایف پی

KARACHI: حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر5 میں محبوب گراؤنڈ کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کایونٹ ممبراور کارکن جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقہ این اے219 اور پی ایس48 سے ایم کیو ایم کے امیدواروں کی کارنر میٹنگ کے اختتام پر نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں یونٹ ممبر ندیم اجمیری اور کارکن منظور شدید زخمی ہوگئے دونوں کی طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔



کارکنوں کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم کے زونل انچارج محمد شریف اور رہنما توحید سمیت سیکڑوں کارکن اسپتال پہنچ گئے، جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی میتیں جب ان کے گھروں پر لائی گئیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا، متحدہ کے کارکنوں کی ہلاکت پر علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی، رات گئے تک پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔