فٹبال ورلڈ کپ میں سوئٹزر لینڈ نے سربیا کو 21 سے ہرا دیا

سربیا کی جانب سے الیکسینڈر میٹرووک نے ایک جب کہ سوئٹزرلینڈ کے گرینیٹ زاکا اور زیرڈان شاقیری نے ایک ایک گول اسکور کیا۔


ویب ڈیسک June 23, 2018
اس گروپ میں 2، 2 میچوں کے بعد برازیل اور سوئٹزرلینڈ 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ آگے ہیں جب کہ سربیا کے 3 پوائنٹس ہیں۔ فوٹو: فیفا

ورلڈ کپ فٹبال میں سوئٹزر لینڈ نے سربیا کو 2-1 سے ہرا دیا۔

کیلیننگراڈ میں کھیلے گروپ ای کے میچ میں شائقین فٹبال کو دلچسپ معرکہ آرائی دیکھنے کو ملی۔ سوئٹزر لینڈ نے سربیا کو 2-1 سے ہرا دیا، سربیا کی جانب سے الیکسینڈر میٹرووک نے ایک جب کہ سوئٹزرلینڈ کے گرینیٹ زاکا اور زیرڈان شاقیری نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ سوئٹزرلینڈ کے زیرڈان شاقیری نے میچ کے آخری منٹ میں گول کر کے جیت اپنے نام کی۔

واضح رہے اس گروپ میں 2، 2 میچوں کے بعد برازیل اور سوئٹزرلینڈ 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ آگے ہیں جب کہ سربیا کے 3 پوائنٹس ہیں۔ کوسٹاریکا کی ٹیم پہلے دونوں میچ ہارکر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

مقبول خبریں